Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کپتان شاہد آفریدی میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

اپ ڈیٹ 13 جون 2020 03:14pm

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا ٹیسٹ کروایا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پوزیٹو ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کیلئے سب کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔